جنرل نیوز

حلقہ پارلیمنٹ نظام آباد میں رائے دہی کا 71.47 فیصد  _ ریٹرننگ آفیسر و ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنت کا بیان

نظام آباد: 14/ مئی (اردو لیکس )ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر و ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے کہا کہ نظام آباد پارلیمانی حلقہ میں پولنگ کے اختتام پر اوسطاً 71.47 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ کلکٹر نے کہا کہ رائے دہی کہ حتمی پولنگ لسٹ میں معمولی تبدیلیوں اور اضافے کی گنجائش ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی حلقہ کے 7 اسمبلی حلقوں میں پولنگ کا عمل پیر کی صبح 7 بجے شروع ہوا اور کئی مقامات پر رات تک جاری رہا۔ کلکٹر نے انکشاف کیا کہ پولنگ کے اختتام تک اوسطاً 71.47 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ ختم ہونے کے بعد ای وی ایم کو سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان گنتی مراکز کے اسٹرانگ رومز میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button