انٹر نیشنل

مکہ ریجن سمیت متعدد علاقوں میں آج بارش کا امکان

ریاض ۔ کے این واصف

قارئین کو یاد ہوگا کہ دو روز قبل ہم نے مقدس شہروں میں شدید گرمی کی خبر شائع کی تھی اور مکہ مکرمہ مین گرمی 50 ڈگری کو چھونے کی اطلاع دی تھی۔ مگر آج مکہ میں باران رحمت کی خوش آئیند اطلاع ہے۔قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بروز جمعہ مملکت کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ مدینہ اورتبوک ریجن میں درجہ حرارت 48 ڈگری تک رہے گا۔

 

 

موسمیاتی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ الباحہ ریجن میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش کا سلسلسہ ریجن کے قصبے العقیق، القری ، المندق ، بلجرشی ، بنی حسن ، المخواہ اورقلوہ تک پھیلے گا جہاں بعض مقامات پرانتہائی تیز بارش کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہوسکتی ہے بارش کا سلسلہ رات 9 بجے تک جاری رہے گا۔

 

 

مکہ مکرمہ ریجن کی کمشنری الجموم ، الکامل ، شہر مقدس، میسان ، العرضیات، طائف اوراضم میں درمیانے درجے کی بارش کے ساتھ نشیبی علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہونے کی توقع ہے جبکہ بحرہ اورخلیص کے علاقوں میں بوندا باندی کا امکان ہے جس کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہے گا۔

 

 

عسیرریجن کے متعدد علاقے جن میں النماص ، بلقرن ، تنومہ ، المجاردہ ، بارق ، رجال المع ، محایل ، ابھا ، احد رفیدہ ، الحرجہ ، الربوعہ ، خمیس مشیط ، سراۃ عبیدہ اورظھران الجنوب میں جمعہ کے روز درمیانے درجے کی بارش کے رات گئے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

 

 

قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مدینہ منورہ اور تبوک ریجن گرم ہواوں کی لپیٹ میں رہے گا جہاں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔ریاض اورقصیم ریجن میں بھی گرمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ مشرقی ریجن میں تیز ہوا کے ساتھ گرد وغبار بھی چھایا رہے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button