تلنگانہ

بی آر ایس ہر وقت سیکولر پارٹی ہی رہے گی _تارک راماراو

حیدرآباد _ بی آر ایس پارٹی کے کارگذار صدر و وزیر بلدی نظم نسق تارک راماراو نے کہا ہے کہ بی آر ایس ایک سیکولر پارٹی ہے اور ہر وقت  سیکولر پارٹی ہی رہے گا۔ ہم نے کبھی بھی بی جے پی سے اتحاد نہیں کیا اور مستقبل میں بھی کسی قسم کا اتحاد نہیں کریں گے۔ اور ہم کسی بھی پارٹی کی بی ٹیم نہیں ہیں

 

ایک نیوز چینل کے مباحثہ میں حصہ لیتے ہوئے تارک راماراو نے کہا کہ کانگریس پارٹی میں ہر 6 ماہ میں ایک بار چیف منسٹر تبدیل ہوتا ہے۔وزیر کے ٹی آر نے کہا کہ عوام تبدیلی نہیں چاہتے،صرف سیاسی بے روزگار تبدیلی چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس آئی تو ریئل اسٹیٹ کا برباد ہونا یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں کانگریس کے آنے کے بعد رئیل اسٹیٹ میں 28 فیصد کمی آئی۔ اندراماں حکومت کا مطلب فاقہ کشی ، نکسل ازم اور بے روزگاری کی حکمرانی ہے۔

 

انہوں نے یاد دلایا کہ این ٹی آر اندراماں  حکومت کی ناکامی کے بعد اقتدار میں آئے تھے۔ بی آر ایس کے کارگزار صدر نے کہا کہ  ریونت ریڈی دونوں جگہ ہاریں گے۔ پوری دنیا میں بے روزگاری ہے.. انہوں نے چیلنج کیا کہ ملک  وہ کوئی ایک  ریاست بتائیں جس نے ان سے زیادہ نوکریاں دی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں بھی کئی بار پیپر لیک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button