ایجوکیشن

سرکاری ٹیچرس کو ٹیٹ امتحان لکھنے کے لئے اجازت حاصل کرنے کی ضرورت نہیں: محکمہ تعلیم

تلنگانہ میں سرکاری اساتذہ کو ٹیٹ امتحان لکھنے کے لئے قبل از وقت اجازت حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس سلسلہ میں کمشنر محکمہ تعلیم نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ چند دنوں سے اس بات کی اطلاعات گشت کررہی ہیں کہ ٹیٹ امتحان میں شرکت کرنے والے سرکاری اساتذہ کو محکمہ تعلیم سے اجازت حاصل کرنی ہوگی

 

جس کے باعث سرکاری اساتذہ تذبذب کا شکار ہیں۔ تاہم محکمہ تعلیم کی جانب سے یہ واضح کیا جاتا ہے کہ ٹیٹ امتحان میں شرکت کے خواہشمند سرکاری اساتذہ کو محکمہ تعلیم سے اجازت حاصل کرنے کی ضرورت نہیں۔

 

بتایا گیا ہے کہ سرکاری اساتذہ کو ترقی پانے کے لئے ٹیٹ امتحان میں کامیابی لازمی قرار دی گئی ہے جس سے سکنڈری گریڈ ٹیچر (ایس جی ٹی) سے اسکول اسسٹنٹ، اور اسکول اسسٹنٹ سے ہیڈماسٹر کے طور پر ترقی حاصل کرنے کے لئے ٹیٹ امتحان میں کوالیفائی کرنا سرکاری اساتذہ کو لازمی کردیا گیا ہے جس کے پیش نظر سرکاری اساتذہ کو بھی ترقیوں کو حاصل کرنے کے لئے ٹیٹ امتحان لکھنا ضروری ہوگیا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button