انٹر نیشنل

عمرہ کے سفر میں ممنوعہ اشیاء نہ لائیں – زائرین کو وزارت حج کا انتباہ 

ریاض ۔ کے این واصف

عمرہ زائرین لاعلمی کی وجہ سے سفر میں کچھ ایسی اشیاء اپنے ساتھ لاتے ہیں جن لانا سعودی میں ممنوع ہے۔ ان دنوں عمرہ کے لئے دنیا بھر سے ایک غیر معمولی تعداد سعودی عرب پہنچ رہی ہے۔ اس لئے سعودی وزارت حج و عمرہ نے ایک بار پھرکہا ہے کہ عمرہ پر آنے والے مسافر اپنے ہمراہ ممنوعہ اشیاء نہ لائیں۔

 

عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ وہ تمام عمرہ زائرین جو کسی بھی راستے سے مملکت پہنچتے ہیں وہ اپنے ہمراہ مملکت میں ممنوعہ اشیاء نہ لائیں ۔ممنوعہ اشیا لانے والوں کو قانونی مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جس سے وہ مشکلات کا بھی شکار ہوسکتے ہیں۔

 

وزارت کا مزید کہنا تھا کہ ممنوعہ اشیاء میں لیزر و آتش بازی کا سامان، جعلی کرنسی اور غیر رجسٹرڈ ادویہ وغیرہ شامل ہیں ۔ عمرہ کی غرض سے بیرون ملک سے آنے والے زائرین مملکت آمد سے قبل اس حوالے سے تسلی کرلیں کہ وہ جو ادویہ لا رہے ہیں وہ مملکت میں منع تو نہیں۔

 

وزارت کا کہنا ہے کہ کسی انجان شخص سے کوئی چیز وصول نہ کریں کیونکہ اس طرح بھی وہ مصیبت میں آسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button