انٹر نیشنل

سعودی عرب کی جانب سے پہلی مرتبہ مس یونیورس مقابلہ میں حصہ لینے کی اجازت

ریاض – 26 مارچ (اردولیکس ) سعودی عرب پہلی مرتبہ مس یونیورس مقابلہ میں حصہ لے گا۔ 27 سالہ ماڈل اور انفلوئیزر رومی القحطانی مس یونیورس 2024 ء کے مقابلے میں حصہ لیں گی۔ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ میں 27 سالہ ماڈل نے عربی میں لکھا کہ مجھے مس یونیورس 2024 ء مقابلے میں شرکت کا اعزاز حاصل ہو رہا ہے۔

 

مملکت سعودی عرب پہلی مرتبہ اس مقابلے میں حصہ لے رہا ہے۔ قحطانی نے سعودی عرب کے پرچم کے ساتھ اپنی تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں۔ قحطانی کا تعلق ریاض سے ہے۔ چند ہفتے قبل انھوں نے ملائشیا اور دیگر مقامات پر ہونے والے مقابلہ حسن میں حصہ لیا تھا۔ وہ مس سعودی عرب کے علاوہ میں مڈل ایسٹ بھی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button