نیشنل

شہریت ترمیم قانون پر فی الحال روک لگانے سے سپریم کورٹ کا انکار۔ مودی حکومت سے طلب کیا جواب

نئی دہلی۔ شہریت ترمیم قانون کے خلاف دائر 200 سے زائد درخواستوں پر سپریم کورٹ میں آج سماعت شروع ہوئی ۔

 

عدالت نے فی الحال شہریت ترمیم قانون پر کسی بھی طرح کی روک لگانے سے انکار کر دیا ہے عدلت نے مرکزی حکومت سے سی اے اے قانون پر اندرون تین ہفتے جواب طلب کیا ہے۔

 

سماعت کے دوران چیف جسٹس اف انڈیا نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ نوٹیفکیشن پر روک کے مانگ والی درخواست پر جواب دینے کے لیے ان کو کتنا وقت چاہیے۔

 

عدالت نے مرکز میں برسراقتدار مودی حکومت سے اندرون تین ہفتہ جواب داخل‌کرنے کو کہا ہے۔ اس مقدمے کی ائندہ سماعت 9 اپریل کو ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button