تلنگانہ

حیدرآباد اور تلنگانہ کے بعض اضلاع میں بارش

ریاست کی دارالحکومت حیدرآباد اور تلنگانہ کے اضلاع میں بارش منگل کی صبح بارش ہوئی۔ شہر حیدرآباد کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔ منگل کی صبح سعید آباد چمپا پیٹ، سرو رنگر مادنا پیٹ اور ملک پیٹ علاقوں، دلسکھ نگر، چیتنیہ پوری کرمن گھاٹ، ونستهلی پورم ایل بی نگر حیات نگر چارمینار، کوٹھی اور دیگر کئی مقامات پر بارش ہوئی۔ اضلاع کاماریڈی، سنگاریڈی اور نظام آباد میں بھی موسلادھار بارش ہوئی۔

 

دریں اثنا محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ریاست میں آئندہ چار دنوں تک ہلکی بارش ہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ شدید ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بعض اضلاع میں 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔

 

اس سلسلہ میں ایلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ حیدرآباد، رنگاریڈی میڈ چل ملکا جگری کاماریڈی، میدک سنگاریڈی، عادل آباد آصف آباد منچریال نرمل، جگتیال راجنا سرسلہ، پداپلی، جے شنکر بھوپال پلی ملگ نلگنڈہ وقار آباد اور دیگر مقامات پر بھی بارش ہوئی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button