جنرل نیوز

نارائن پیٹ میں آج شام جلسہ فیضان خواجہ غریب نوازؒ

نارائن پیٹ : 16 جنوری (اردو لیکس) جناب غلام احمد پٹیل کی اطلاع کے بموجب خواجہ خواجگان سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کی سالانہ عرس شریف کے موقع پر بمکان حضرت سید شاہ ابوالحسن قادری ( حاجی حجو بھائی پٹیل) میں جلسہ فیضان خواجہ غریب نوازؒ مقرر ہے۔ تفصیلات کے مطابق 17 جنوری بروز چہارشنبہ بعد نماز عشاء جلسہ خواجہ معین الدین چشتی غریب نوازؒ مقرر ہے۔ جسکی صدارت حضرت سید شاہ ہدایت اللہ صاحب قادری ( سجادہ نشین حضرت سید شاہ محمد حیات اللہ بادشاہ قادریؒ گلبرگہ شریف) کریں۔ جسمیں مہمان مقرر مولانا حافظ محمد شفاعت علی نظامی ‘ مولانا حافظ محمد فاروق بن مخاشن نظامی کا خصوصی خطاب ہوگا۔ اور بعد اختتام جلسہ محفل سماع منعقد ہوگی۔ جسمیں خواجہ پارٹی قوال نعتیہ و منقبتیہ کلام پیش کریں گے۔ اور 18جنوری بروز جمعرات بعد نماز فجر محفل ختم القرآن و فاتحہ خوانی مقرر ہے فاتحہ کے اختتام کے بعد تبرکات تقسیم کئے جائیں گے ۔ جناب غلام احمد پٹیل نے عاشقانِ اولیاء ﷲ سے گذارش کی ہے کہ وہ اس مبارک محفل میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں

متعلقہ خبریں

Back to top button