جرائم و حادثات

کورٹلہ کے نوجوان محمد سمیر کی کنال سے مشتبہ نعش برآمد _ قتل یا خودکشی۔پولیس مصروف تحقیقات

کورٹلہ 4/اگست (اردولیکس) کورٹلہ شہر کے لیب ٹیکنیشن محمد سمیر جو رحمت پورہ بھیمنی دوبہ علاقے سے تعلق رکھتے ہیں جو گزشتہ تین دن سے لاپتہ تھے آج ان کی نعش کورٹلہ کے مضافاتی علاقے میں واقع ڈی۔40 کنال سے برآمد ہوئی۔ فوری طور پر ملنے والی اطلاعات کے مطابق محمد سمیر کے والد کا نام مرحوم محمد عبدالجبار ہے اور وہ نیو لائف ہاسپٹل میں بحیثیت لیب ٹیکنیشن کام کرتے تھے یہ واقعہ قتل کا ہے یا خودکشی کا ۔اس سلسلے میں پولیس تحقیقات کررہی ہے۔نعش کو پولیس نے بغرض پوسٹ مارٹم گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل کورٹلہ منتقل کیا۔اطلاع ملتے ہی افراد خاندان کے علاوہ شہریان کی کثیر تعداد سرکاری دواخانہ کورٹلہ پر جمع ہوگئی۔پسماندگان میں والدہ فرحت بیگم،دو بھائی موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button