تلنگانہ

تلنگانہ پی سی سی کے صدر ریونت ریڈی کے خلاف محبوب نگر ضلع کی دو پولیس اسٹیشنوں میں مقدمہ درج

حیدرآباد _ تلنگانہ کی محبوب نگر ضلع پولیس کے خلاف نامناسب تبصرے کرنے پر تلنگانہ پی سی سی صدر ریونت ریڈی کے خلاف کئی پولیس اسٹیشن میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ متعلقہ اضلاع کے پولیس افسران کی تنظیم نے ریونت کے تبصروں کی سخت مذمت کی۔ 14 اگست کو محبوب نگر ضلع کے کچھ قائدین گاندھی بھون میں کانگریس پارٹی میں شامل ہوئے۔ اس میٹنگ میں تلنگانہ پی سی سی کے صدر ریونت ریڈی نے محبوب نگر ضلع کی پولیس کے بارے میں نامناسب تبصرہ کیا کہ وہ ان میں سے کسی کو نہیں چھوڑیں  گے۔ انھوں نے تبصرہ کیا کہ وہ ڈائری میں کچھ پولیس والوں کے نام لکھ رہے ہیں۔

 

جس پر پولیس آفیسر اسوسی ایشن کے قائدین نے ریونت ریڈی کے تبصروں کی مذمت کی اور کہا کہ چاہے کوئی بھی حکومت برسراقتدار آئے. ہم قانون اور حکومت کی ہدایت بغیر کام نہیں کرتے. ہم کسی کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے

 

اور پولیس ایسوسی ایشنز نے مشورہ دیا کہ ہمیں مستقبل میں پولیس کے نظام پر تنقید کے عمل سے گریز کرنا چاہیے۔ Cr.No 184/2023, u/s 153, 504, 505 (2), 506 IPC دفعہ  کے بھوت پور پولیس اسٹیشن میں اور , Cr.No 499/2023, u/s 153, 504, 505 (2) جڈچرلہ  پولیس اسٹیشن     مقدمات درج کیے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button