جنرل نیوز

نظام آباد میں کارپوریٹر یم اے قدوس کے ہاتھوں دینی درس گاہ انجمن اسلامیہ نظام آباد میں پرچم کشائی 

ملک کی آزادی میں علمائے کرام و مسلمانوں کی قربانیاں بھی شامل 

نظام آباد 25/ اگست ( اردو لیکس )ملک کی آزادی کیلئے جہاں مجاہدین آزادی نے جدو جہد کی وہیں علمائے کرام و مسلمانوں نے بھی قربانیاں دیتے ہوئے ملک کی آزادی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

 

ان خیالات کا اظہار سینئر کارپوریٹر ڈویژن نمبر 58 دھارو گلی نظام آباد مسٹریم اے قدوس نے لائین گلی میں واقع قدیم دینی درس گاہ انجمن اسلامیہ میں علمائے اکرام طلباء کے ہمراہ یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم ترنگا لہراتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ کارپوریٹر یم اے قدوس نے دھارو گلی میں بھی می سیوا سنٹر کے پاس بھی روایتی طور پر پرچم کشائی کی رسم انجام دیتے ہوئے ترنگا لہرا اور ابنائے وطن و مسلمانوں کو یوم آزادی کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے مٹھائی تقسیم بھی کی ۔ مدرسہ انجمن اسلامیہ مفتی سعید اکبر صاحب کے زیر سر پرستی میں دینی تعلیم کا بہترین نظم کیا گیا ہے جہاں پر( 50) طلباء زیر تعلیم ہے اور ہر سال یوم آزادی اور جشن جمہوریہ کے موقع پر پرچم کشائی کی رسم انجام دیتے ہوئے ترنگا لہرایا جاتا ہے

 

اور ملک سے اٹوٹ وابستگی اور حب الوطنی کے جذبہ کو فروغ دیتے ہوئے بھائی چارگی امن و امان کی برقراری کیلئے موثر اقدامات بھی کئے جاتے ہیں یوم آزادی کے موقع پر دینی درس گاہ انجمن اسلامیہ نے قومی ترانے اور یوم آزادی کیلئے مجاہدین آزادی کی قربانیوں پر اظہار خیال بھی کیا اس پروگرام میں مدرسہ انجمن اسلامیہ کے منتظم اسد بن سالم ، مولانا افضل خان معلم ، مفتی مصیب علی خان ، حافظ شیخ سمیر محمد مختار الدین ، بی آریس قائدین یم اے جلیل , یم اے معبود تنویر ، مقصود الرحمن ، محمد پرویز ، محمد عزیز محمد سرفراز محمد عتیق محمد جاوید سید الیاس , عرفان احمد , محمد نظام الدین کے علاوہ دیگر موجود تھے علاوہ ازیں کارپوریٹر ایم اے قدوس نے ویجیٹبل مارکیٹ ایسوسیشن احمد بازار کے زیر اہتمام اور پینٹر کالونی میں رسم پرچم کشائی کی رسم انجام دی اور ٹمریز اسکول دھرم پوری ہلز میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے طلباء میں انعامات تقسیم کئے

متعلقہ خبریں

Back to top button