مضامین

نعت رسول ﷺ

فرمان مظاہری

سعادت گنج ، بارہ بنکی

روزِ محشر ہو کرم تو مشکلیں آسان ہیں

آپ ہی تو مدنی آقا رحمتوں کی جان ہیں

 

بردباری ، انکساری ، عاجزی ، صبر و یقیں

آپ کے اوصاف ہیں اور آپ کی پہچان ہیں

 

رحمت للعالمیں ہیں اور امام الانبیاء

آپ ہی معراج میں اللہ کے مہمان ہیں

 

دشمنوں کو اپنے سینے سے لگایا آپ نے

اس لئے میں باپ میرے آپ پر قربان ہیں

 

کیوں نہ ہم پڑھتے رہیں اُن پر درودِ پاک کو

کملی والی ذات کے ہم پر بہت احسان ہیں

 

موت تک پیارے نبی کی سنتوں پر ہوعمل

یا خدا سینے میں میرے بس یہی ارمان ہیں

 

بخشوائیں گے گنہگاروں کو آقا حشر میں

جو مخالف ہیں نبی کے وہ بہت نادان ہیں

 

دیکھنا فرمان اک دن سب کے سب مٹ جائیں گے

بوجہل جیسے جہاں میں جتنے بھی شیطان ہیں

 

 

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button