انٹر نیشنل

سعودی عرب میں آتشبازی سے متعلق نیا قانون۔ خلاف ورزی پرقید اورایک لاکھ روپئے جرمانہ کی سزا

نئی دہلی: سعودی عرب میں آتش بازی سے متعلق ایک قانون سامنے آ یا ہے۔ سعودی پبلک پراسیکیوشن نے آتش بازی کے سامان کی تیاری یا اس کی خرید و فروخت کو جرم قرار دیا گیا ہے اور اس پر قید اور جرمانہ کی سزا مقرر کی ہے۔ خبررساں ایجنسیز کے مطابق سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ آتش بازی کا سامان بنانا، کاروبار کرنا یا اسمگل کرنا قابل سزا جرم ہے اور اس پر قید اور جرمانے کی سزا مقررکی گئی ہے۔ پراسیکیوشن کے مطابق وزارت داخلہ کی اجازت کے بغیر اس حوالے سے کوئی بھی سرگرمی درست نہیں۔ پبلک پراسیکیوشن نے انتباہ دیا ہے کہ جو شخص بھی آتش بازی کے سامان اسمگلنگ کرے گا یا تیار کرے گا یا اس کا کاروبار کرے گا تو اسے 6 ماہ قید اور 1 لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button