انٹر نیشنل

چین میں کیڑوں کی بارش! سوشل میڈیا پرویڈیو وائرل

نئی دہلی: چین میں آسمان سے کیڑوں کی بارش کی اطلاعات ہیں، بڑی تعداد میں گرتے ہوئے کیڑوں کا ویڈیو گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس پر لوگ طرح طرح کے تبصرے بھی کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کیڑوں کی یہ بارش چین دارالحکومت بیجنگ میں دیکھی جارہی ہے جس سے لوگ پریشان اور حیران ہیں۔ آسمان سے کیڑوں کے گرنے کا یہ عمل بیجنگ کے الگ الگ علاقوں میں دیکھنے کو ملا ہے۔

بیجنگ کے شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ اگر وہ گھر سے باہر نکلیں تو اپنے ساتھ چھتری ضرورلے کرنکلیں۔ بعض لوگ اسے پھول بتا رہے ہیں ان لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ کیڑا نہیں ہے بلکہ چین میں پائے جانے والے پاپلر کے پھول ہیں جو کہ کیڑوں کی طرح دکھائی دیتے ہیں۔ اس سلسلے میں کچھ ماہرین نے بتایا کہ شدید طوفان کے ساتھ ایسے کیڑوں کا آسمان سے گرنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اس سے حیران ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ آسمان سے مچھلیوں کی بارش کے بھی کچھ معاملے سامنے آ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button