تلنگانہ

چیف منسٹر کی دختر جلد ہی تہاڑ جیل جائیں گے۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ اروند

نظام آباد: نظام آباد کے بی جے پی ایم پی دھرم پوری اروند نے الزام لگایا کہ چیف منسٹر کی دختر جلد ہی تہاڑ جیل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی عوام کی پارٹی ہے یہ عوام کے لئے کام کرنے والی پارٹی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو موجودہ فلاحی اسکیمیں نہیں رکیں گی، لیکن بی آر ایس کی سانسیں رک جائیں گی۔ اروند نے یہ بیان نظام آباد ضلع کے مورتاڑ منڈل کے تما پور میں منعقدہ بی جے پی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button