تلنگانہ

ایڈیٹر آل انڈیا ریڈیو کا خیرسگالی اقدام۔اردو اسٹاف کے گھر افطار پیک روانہ

حیدرآباد: ایک ایسے وقت جب ملک کی فضا کچھ ٹھیک نہیں ہے اور سخت گیریت بڑھتی جا رہی ہے کءی ایسے لوگ ہیں جو رواداری اور یکجھتی کی مشعل تھامے ہوئے ہیں اور روشنی دکھا رہے ہیں ۔ ایسی ہی ایک شخصیت دھرما پوری سریش کی ہے جو آل انڈیا ریڈیو حیدرآباد کی نیوز یونٹ میں ایڈیٹر کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ سریش نے اتوار کو آل انڈیا ریڈیو کے اردو اور مسلم عملے اور ان کے افراد خاندان کو اس وقت خوشگوار حیرت سے دوچار کردیا جب انہوں نے ان کے گھروں پر بریانی اور حلیم پر مشتمل افطار پیک روانہ کیے ۔

اس خیرسگالی کے اقدام پر اسٹاف نے مسرت کا اظہار کیا ۔ اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔ ایک اردو نیوز ریڈر اختر ترمذی نے کہاکہ سریش صاحب حیدرآبادی تہزیب کے دلدادہ اور قدر دان ہیں  وہ ایک ملنسار اور مسلم دوست شخصیت ہیں ۔ آج ہمارے ملک کو سریش صاحب جیسی شخصیات کی ذیادہ سے ذیادہ ضرورت ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button