انٹر نیشنل

سطح سمندر میں اضافہ سنگین مسلہ، نیو یارک اور ممبئی جیسے شہروں کو خطرہ: اقوام متحدہ کا انتباہ

File photo

نئی دہلی: اقوام متحدہ نے انتاہ دیا ہے کہ ممبئی اور نیویارک جیسے بڑے شہروں کو سطح سمندر میں اضافے سے سنگین اثرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔تازہ رپورٹ کے مطابق اگر سطح سمندر میں اسی طرح اضافہ ہوتا رہا تو ممبئی اور نیویارک سمیت دنیا کے کئی بڑے شہر سمندر میں غرق ہو جائیں گے۔ دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے درمیان اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے یہ انتباہ دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ممبئی اور نیویارک جیسے بڑے شہروں کو سطح سمندر میں اضافہ کی وجہ سے سنگین اثرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کرنی ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button