انٹر نیشنل

حرم میں برف باری کا سا منظر۔ عمرہ زائرین کی سجدے میں منفرد تصویر

ریاض ۔ کے این واصف

ایک فنکارانہ نظر نے حرم مکی مین ایک منفرد تصویر اپنے کیمرے میں قید کی۔ مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے اطراف احرام میں ملبوس عمرہ زائرین کے سجدے کے منظر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی فوٹو گرافر عبدالرحمن السھلی نے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔سعودی فوٹو گرافر کا کہنا ہے کہ عصر کی نماز ادا کرتے ہوئے زائرین کی تصویر بنائی جس میں نمازی شدید برفباری کا سا منظر پیش کررہا ہے۔ تمام عمرہ زائرین حالت سجدہ میں اور احرام میں ملبوس ہیں۔

عوام نے اس دلکش منظر پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔ بعض ناظرین نے لکھا کہ’ تصاویر دیکھ کر جہاں مسرت ہوئی وہین اطمینان، سکون اور روحانیت کا احساس بھی ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button