تلنگانہ

تلنگانہ کے ملوگو ضلع میں آبشار دیکھنے کے لئے جانے والے 70 سیاح پھنس گئے _ رات دیر گئے این ڈی آر ایف کا آپریشن شروع

ورنگل _ 27 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کے  ملوگو ضلع کے جنگلاتی علاقے بارش کی وجہ سے کئی سیاح  پھنس گئے ہیں۔ جنھیں بچانے کے لئے این ڈی آر ایف کی ٹیم رات دیر گئے روآنہ کی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ چہارشنبہ کی صبح 100 سے زائد سیاح ویربھدراورم گاؤں کے مضافات میں واقع مٹیاندھرا آبشار دیکھنے گئے تھے۔ شام کو واپسی کے دوران راستے کے درمیان  ندی کا پانی  سے بہنے لگا ۔

ندی کا پانی بہنے سے سیاح جنگل کے علاقے میں پھنس گئے۔ گاؤں والوں کا دعویٰ ہے کہ تقریباً 50 سے 70 سیاح پھنسے ہوئے ہیں۔ اطلاع ملنے پر حکام نے سیاحوں کی حفاظت کے لیے اقدامات کیے ۔ ایس پی گوش  نے این ڈی آر ایف فورسز کو رات 12 بجے طلب کرلیا اور تمام سیاحوں کو واپس لانے کے لئے آپریشن شروع کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button