انٹر نیشنل

حرم کرین حادثہ نیا فیصلہ جاری، بن لادن پر 20ملین ریال جرمانہ 

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب مکہ مکرمہ فوجداری اپیل کورٹ نے حرم کرین کیس کا نیا فیصلہ جاری کیا ہے۔عدالت نے بن لادن کمپنی کو لاپروائی اور سلامتی ضوابط کی خلاف ورزی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے 20 ملین ریال کا جرمانہ کیا ہے۔

عکاظ اخبار کے مطابق فوجداری اپیل کورٹ نے تین ملزمان کو چھ ماہ قید، 30 ہزار ریال جرمانے، 4 ملزمان کو چار ماہ قید اور 15 ہزار ریال جرمانے کی سزا سنائی ہے۔فوجداری اپیل کورٹ نے فیصلے میں حرم کرین کیس میں ہلاک ہونے والوں کی دیت کی ذمہ داری کمپنی پر نہیں ڈالی۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجداری اپیل کورٹ کا فیصلہ اگر سپریم کورٹ میں چیلنج نہ کیا گیا تو مقررہ قانون کے مطابق یہ فیصلہ حتمی شکل اختیار کرلے گا۔واضح رہے کہ ۷ سال قبل ۱۱ ستمبر ۲۰۱۵ کو حرم مکی میں تعمیراتی کام کے سلسلہ میں نصب کرین حادثاتی طور پر گر پڑی تھی۔ متذکرہ فیصلہ اسی کیس پر آیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button