انٹر نیشنل

اسمارٹ سٹی رینکنگ: ریاض نے پیرس، میڈرڈ اور برلن کو پیچھے چھوڑ دیا۔ سعودی عرب کو ایک اور اعزاز

ریاض ۔ کے این واصف 

سعودی دارالحکومت ریاض بہترین شہری منصوبہ بندی کے تحت تعمیر ایک خوبصورت شہر ہے۔ اب اس شہر نے عالمی اسمارٹ سٹی رینکنگ میں فرانس، جرمنی اور اسپین کے دارالحکومتوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ مکہ، جدہ اور مدینہ منورہ پہلی بار اس فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق یہ فہرست سعودی دارالحکومت ریاض کو عالمی درجہ بندی میں 30 ویں نمبر پر رکھتی ہے اور رینکنگ میں تیسرا عرب شہر بناتی ہے۔سعودی دارالحکومت ریاض 2022 میں 39ویں جب کہ 2019 میں 55ویں نمبر پر رہا۔اس فہرست میں مکہ 52ویں نمبر پر ہے جو اب بھی اسے رینکنگ میں چوتھا عرب شہر بناتا ہے۔ جدہ 56ویں اور مدینہ 85ویں نمبر پر ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اسمارٹ سٹی انڈیکس میں سعودی شہروں کی درجہ بندی میں بہتری تمام متعلقہ ایجنسیوں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button