انٹر نیشنل

پاکستان میں پولیس آفیس پر دہشت گرد حملہ۔ 7 ہلاک 17زخمی

نئی دہلی: پاکستان کے شہر کراچی کے صدر علاقہ میں شاہراہ فیصل سے متصل کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ چوتھے نے خود کو دھماکہ سے اڑالیا۔

عہدیداروں نے بتایا کہ 2 پولیس عہدیدار سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 17 زخمی ہوگئے جنہیں علاج کیلئے جناح ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر جناح ہاسپٹل نے تصدیق کی ہے کہ 2 پولیس اہلکار اور پولیس آفس کا ایک سینیٹری اہلکار جاں بحق ہوگئے۔دہشت گرد عقبی راستہ سے کراچی پولیس آفس میں داخل ہوئے جس کے بعد فایرنگ اور جوابی فایرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button