اسپشل اسٹوری

پرندوں کو بھی پیاس لگتی ہے۔پرندے کو پانی پلانے کیلئے معصوم بچے کی تڑپ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

حیدرآباد:موسم گرما میں چرند پرند کے لئے پانی کی ضروریات کا خیال رکھیں جس طرح انسانوں کو گرمی میں پیاس لگتی ہے اسی طرح انھیں بھی پیاس لگتی ہے۔ اس لئے اپنے گھروں میں یا جہاں بھی ہوسکے مٹی کے بنے ہوئے برتنوں میں یا کسی اور برتن وغیرہ میں پانی ڈال کر کھلی جگہوں پر رکھ دیں تاکہ پرندے گرمی میں اپنی پیاس بجھا سکیں۔

گرمی کے موسم میں آپ نے اکثر پرندوں کو مرا ہوا دیکھا ہوگا۔ بعض پرندے اڑتے اڑتے اچانک گر پڑتے ہیں۔ یہ پیاس کی شدت کی وجہ کر ہی گرتے ہیں اور مر جاتے ہیں۔ انھیں پانی پلانا بھی نیکی ہے۔ ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک معصوم بچہ کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح سے ایک پرندہ کو پانی پلانے کیلئے بے چین نظر آرہا ہ ہے۔

 

‏‏‏‏ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو مسلمان درخت لگائے یا کھیت پھر اس میں سے کوئی پرندہ یا آدمی یا جانور کھائے تو اس کو صدقے کا ثواب ملے گا۔“

جانوروں کے حقوق کے بارے میں اس سے بڑی مثال اور کیا ہو گی کہ دوسرے خلیفہ راشد حضرت عمرؓ نے کہا تھا کہ دجلہ کے کنارے کوئی کتا بھی بھوکا پیاسا مر گیا تو انہیں خوف ہے کہ اس کی بھی ان سے بازپرس ہو گی۔

جانوروں کا سب سے بڑا حق یہ ہے کہ ہم انسان ان بے زبان جانوروں کو اللہ کی مخلوق سمجھیں اور ان کے ساتھ شفقت ونرمی اور رحم و کرم کا معاملہ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button