انٹر نیشنل

گلوکار محمد وکیل کو عمان میں “فخر ہند” ایوارڈ

ریاض ۔ کے این واصف

مسقط (عمان) میں منعقد “ڈیزرٹ اسٹوریرز ایوارڈ فنکشن” مین ہندوستان کے معروف گلوکار محمد وکیل کو Pride of India ایوارڈ سے نوازہ گیا۔ اس سلسلہ میں جاری ایک پریس نوٹ کے مطابق وکیل کو یہ ایوارڈ عزت مآب سید بن سالم بن علی السید کے ہاتھوں پیش کیا گیا۔ اس تقریب میں سفیر ہند برائے عمان امت نارنگ بھی شریک تھے۔

محمد وکیل نے اپنے بیان میں کہا میں اس اعزاز کے حاصل ہونے اور مجھے اپنے ہندوستانی ہونے پر فخر ہے۔ انھوں نے تنظیم “ڈیزرٹ اسٹورز” کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے اس ایوارڈ کے لئے انھیں منتخب کیا۔ وکیل نے اپنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی ستائش اور پسندیدگی سے انھیں یہ مقام حاصل ہوا۔

راجستھان سے تعلق رکھنے والے محمد وکیل ایک معروف کلاسیکل گائیکی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں ہیں۔ انھوں نے کم عمری میں موسیقی کے مقابلے “سارے گاما” مین پہلا انعام حاصل کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button