تلنگانہ
سورج کے اطراف نایاب قوسِ قزح نمودار- تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے عوام ہوگئے حیران

تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں سورج کے گرد ایک نایاب قوسِ قزح نمودار ہوا جس نے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔ سورج کے گرد بننے والا یہ رنگین حلقہ تقریباً 40 منٹ تک آسمان پر دکھائی دیا،
جسے دیکھ کر میٹ پلی، کورٹلہ، ملاپور اور دیگر مقامات کے لوگ حیرت زدہ رھ گئے۔کئی افراد نے اس نایاب قدرتی منظر کو اپنے موبائل فونز پر ویڈیوز اور تصاویر میں قید کر لیا
۔یہ منظر ایک نایاب فلکیاتی مظہر ہوتا ہے، جو خاص زاویے پر سورج کی روشنی بادلوں میں موجود برف کے ذرات سے منعکس ہو کر پیدا کرتی ہے، جسے سائنسی زبان میں سن ہیلو(Sun Halo)کہتے ہیں۔