انٹر نیشنل

میکسیکو میں ایک نامعلوم حملہ آور کی اندھا دھند فائرنگ میں 12 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی

میکسیکو کی ریاست گواناخواتو کے شہر "ایراپواٹو” میں ایک نامعلوم حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے 12 افراد کو ہلاک اور 20 سے زائد کو زخمی کر دیا۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ ایک مقامی اسٹریٹ فیسٹیول کے دوران پیش آیا

 

۔رات کے وقت چند افراد نے شہر میں ایک سڑک پر ثقافتی پروگرام کا اہتمام کیا تھا۔ لوگ ڈھول بجا کر رقص میں مصروف تھے کہ اچانک ایک شخص وہاں پہنچا اور بلااشتعال فائرنگ شروع کر دی

 

۔ فائرنگ سے موقع پر ہی بھگدڑ مچ گئی اور متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے اسے ایک "بدقسمت اور افسوسناک” واقعہ قرار دیا اور مکمل تحقیقات کا حکم دیا

 

۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ ماہ بھی اسی ریاست کے علاقے سان بارٹولو دی بیریوس میں ایک عوامی تقریب کے دوران فائرنگ میں سات افراد مارے گئے تھے۔ گواناخواتو شہر میں اس طرح کے پرتشدد واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

 

رپورٹوں کے مطابق صرف اسی سال اس علاقے میں ایک ہزار سے زائد افراد پرتشدد واقعات میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button