ایک ہی خاندان کے 4 افراد عدالت کی عمارت سے کود پڑے – بیوی ہلاک شوہر اور دو بیٹیاں زخمی – تلنگانہ کے میدک میں واقعہ

تلنگانہ کے ضلع میدک میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ دَولت آباد گاؤں سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان مقامی عدالت کی عمارت سے کود پڑا۔ اس واقعہ میں خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں، جبکہ شوہر اور دو چھوٹی بچیاں شدید زخمی ہوئیں۔
پولیس کے مطابق، والدین اپنی دو بیٹیوں (پانچ اور دو سال کی عمر کی) کے ساتھ عدالت کی عمارت کی بالائی منزل سے چھلانگ لگادی۔ اس واقعے میں رَمیا نامی خاتون شدید زخموں کی تاب نہ لاکر موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ شوہر نوین اور دونوں بچیاں تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
میدک میں خاندانی جھگڑے کے بعد دلدوز واقعہ: بیوی کی موت، شوہر اور دو بیٹیاں شدید زخمی
تلنگانہ کے میدک ضلع میں ہفتہ کی رات ایک المناک واقعہ پیش آیا، جس نے سب کو ہلا کر رکھ دیا۔ راما یم پیٹ منڈل کے لکشماپور گاؤں سے تعلق رکھنے والی رمیہ، ان کے شوہر نوین اور دونوں کم سن بیٹیاں میدک کورٹ کمپلیکس کی عمارت سے چھلانگ لگا دی۔ اس واقعے میں رمیہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئی، جب کہ شوہر اور دونوں بیٹیاں شدید زخمی ہو گئیں۔
رمیا کی شادی سات سال قبل ضلع سدی پیٹ کے دَولت آباد گاؤں کے نوین گوڑ سے ہوئی تھی۔ نوین آٹو ڈرائیور کے طور پر کام کرتے ہوئے اپنے گھر کا خرچ چلاتا تھا۔ تاہم، گذشتہ کچھ برسوں سے میاں بیوی کے درمیان جھگڑے جاری تھے۔
چند دن قبل نوین، رمیا کے والدین کے گھر لکشماپور پہنچا اور وہاں خوف پیدا کرنے کی نیت سے مبینہ طور پر پٹاخے نما بارودی بم پھینکا۔ اس پر رمیا کے والدین نے راما یم پیٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی، جس پر پولیس نے کیس درج کر کے نوین کو جیل بھیج دیا۔
ہفتہ کو نوین، رمیا اور ان کی دونوں بیٹیاں مقدمے کی سماعت کے لیے میدک عدالت پہنچے۔ وہاں بھی میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا۔ اسی کشیدگی کے دوران رات تقریباً 9 بجے، عدالت کی عمارت کی بالائی منزل سے نوین، رمیا اور دونوں بچیاں کود پڑے۔رمیہ کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
نوین کو ٹانگ اور ریڑھ کی ہڈی پر چوٹیں آئیں۔بڑی بیٹی رتویکا کی کلائی ٹوٹ گئی۔چھوٹی بیٹی یشویکا کو بھی زخم آئے۔
ابتدائی طبی امداد میدک گورنمنٹ اسپتال میں دی گئی، بعد ازاں تینوں کو بہتر علاج کے لیے گاندھی اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ موقع کا جائزہ میدک کے ایڈیشنل ایس پی مہندر اور ڈی ایس پی پرسنا کمار نے لیا۔