تلنگانہ

تلنگانہ کے ان اضلاع میں منگل کو شدید بارش کے امکانات

تلنگانہ میں ہوا کے  کم دباؤ کے اثرات کے سبب ریاست بھر میں بارشیں زور پکڑ رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نظام آباد، میدک، سنگاریڈی، وقارآباد، نرمل، جگتیال، پداپلی، کریم نگر، ہنمکنڈہ، ورنگل، محبوب آباد، کھمم، جنگاؤں، یادادری، سدی پیٹ، راجنا سرسلہ، نارائن پیٹ، میڑچل جیسے اضلاع میں درمیانی سے شدید بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

 

اسی طرح حیدرآباد، رنگا ریڈی، محبوب نگر، ونپرتی، گدوال، ناگر کرنول، نلگنڈہ اور سوریا پیٹ اضلاع میں ہلکی سے درمیانی بارشیں متوقع ہیں۔

 

ریاست بھر میں آسمان پر گھنے بادل چھا جانے سے موسم خوشگوار ہو چکا ہے۔ کئی علاقوں میں گزشتہ رات سے ہی مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

 

اس صورتحال سے کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ فصلوں کو بارش کی سخت ضرورت تھی، لیکن شہری علاقوں، خصوصاً حیدرآباد میں ملازمت پیشہ افراد کو آمد و رفت میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button