تلنگانہ

کیمیکل فیکٹری میں مرنے والوں میں نیا جوڑا بھی شامل – دو مہینے قبل ہوئی تھی محبت کی شادی

تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں پیش آئے سانحے نے کئی خاندانوں کو غم میں مبتلا کردیا۔سنگاریڈی ضلع کے پاشامائیلارم علاقے میں واقع سگاچی فارما کمپنی میں پیر کے روز پیش آئے مہلک حادثے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔

 

حادثے کے وقت کمپنی میں کام کر رہے آندھراپردیش کے کڑپہ ضلع کے جمملامڈگو سے تعلق رکھنے والے نکھل ریڈی اور ان کی اہلیہ سری رمیا لاپتہ ہوگئے ۔

 

نکھل ریڈی نے دو ماہ قبل  ہی میں مددنور منڈل کی سری رمیا سے محبت کی شادی کی تھی۔ دونوں نے طے کیا تھا کہ آشاڑھ مہینے کے بعد اپنے بڑوں کی موجودگی میں دھوم دھام سے شادی کی تقریب منعقد کریں گے

 

۔ لیکن اس سے پہلے ہی یہ جوڑا سگاچی کمپنی میں پیش آئے حادثے کا شکار ہو گیا اور دونوں کی موت واقع ہوگئی۔ان کی اچانک موت سے نہ صرف دونوں کے خاندان بلکہ ان کے آبائی گاؤں میں بھی غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button