تلنگانہ
سیلفی کے بہانے بیوی نے شوہر کو ندی میں دھکا دے دیا

کَرناٹک اور تلنگانہ کی سرحد پر ایک سنسنی خیز واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون نے سیلفی لینے کے بہانے اپنے شوہر کو ندی میں دھکا دے دیا۔
یہ واقعہ رائچور ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک شخص "تاتپا” کے ساتھ پیش آیا۔ اس کی بیوی اسے کرشنا ندی کے کنارے لے گئی اور سیلفی لینے کا بہانہ کرتے ہوئے اچانک اسے دریا میں دھکیل دیا۔
شوہر کچھ دور تک پانی میں بہتا چلا گیا، لیکن خوش قسمتی سے ایک جگہ پتھروں کے پاس پھنس گیا۔ مقامی لوگوں نے یہ منظر دیکھا اور فوراً رسی کے ذریعے اسے باہر نکالا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ خاتون بعد میں یہ دعویٰ کرتی رہی کہ اُس کا شوہر حادثاتی طور پر ندی میں گر گیا تھا۔