تلنگانہ
کیو نیوز دفتر میں احتجاج کے لئے پہنچنے والے جاگروتی کارکنوں پر تین مار ملنا کے گن مین کی ہوائی فائرنگ

حیدرآباد: کیو نیوز دفتر میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب جاگروتی تنظیم سے وابستہ چند کارکن تین مار ملنا (اصل نام چنتاپنڈو نوین) کے خلاف احتجاج کے لیے پہنچے۔ ان کارکنوں کا کہنا ہے کہ ملنّا نے نامناسب تبصرے کیے ہیں جس کے خلاف وہ پرامن مظاہرہ کرنے آئے تھے۔
اسی دوران ملّنّا کے ساتھ موجود گن مین نے اچانک بندوق نکال کر ہوائی فائرنگ کی، پانچ راونڈر فائرنگ کرنے کی اطلاع ہے جس سے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ آس پاس کے لوگ خوف کے مارے ادھر اُدھر بھاگنے لگے۔ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور گن مین کو حراست میں لے لیا ہے۔ معاملے کی جانچ جاری ہے۔
جاگروتی کارکنوں کا مطالبہ ہے کہ تین مار ملنا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، جبکہ ملّنّا کے حامیوں کی جانب سے تاحال کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔