تین مار ملنا کے خلاف مختلف اضلاع میں تلنگانہ جاگروتی کا شدید احتجاج

کویتا خواتین کی قیادت اور وقار کی علامت*
تین مار ملنا کیخلاف مختلف اضلاع میں تلنگانہ جاگروتی کا شدید احتجاج
نازیبا اور ناشائستہ ریمارکس کی شدید مذمت, سخت کارروائی کا مطالبہ
صدر تلنگانہ جاگروتی و رکن قانون ساز کونسل بی آر ایس کلواکنٹلہ کویتا کے خلاف تین مار ملّنا نے نازیبا اور توہین آمیز الفاظ کا استعمال کیا ۔ تین مار ملّنا کے ان غیر مہذب تبصروں کیخلاف ریاست کے مختلف اضلاع میں تلنگانہ جاگروتی کے کارکنان شدید غم و غصہ کا اظہار کر رہے ہیں۔
حیدرآباد، نظام آباد، کریم نگر، ورنگل، کھمم، محبوب نگر، نلگنڈہ، سنگاریڈی اور کئی دیگر مقامات پر جاگروتی کارکنان نے احتجاجی دھرنے منظم کئے اور مقامی پولیس اسٹیشنس میں تین مار ملّنا کے خلاف شکایات درج کروائیں۔
کارکنان کا کہنا ہے کہ ایک عوامی نمائندہ ہوتے ہوئے تین مار ملنا کا اس طرح کی غیر اخلاقی اور خواتین کی توہین پر مبنی زبان کا استعمال قطعی ناقابل قبول ہے۔ کویتا نہ صرف ایک منتخب عوامی نمائندہ ہیں بلکہ تلنگانہ میں خواتین کی قیادت اور وقار کی ایک علامت بھی ہیں
۔ ایسے میں اس طرح کے الفاظ کا استعمال دراصل ہر اس خاتون کی توہین ہے جو سیاسی یا سماجی میدان میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔