تلنگانہ

تلنگانہ ہائی کورٹ کے لئے نئے چیف جسٹس کا تقرر – صدر جمہوریہ کی منظوری

تلنگانہ ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کے طور پر جسٹس اپریش کمار سنگھ کی تقرری عمل میں آئی ہے۔ ان کے تقرر کی سفارش سپریم کورٹ کولیجیئم نے کی تھی، جسے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے منظوری دی۔ جسٹس اپریش کمار سنگھ نے جھارکھنڈ ہائیکورٹ سے اپنے وکالت کے پیشہ کا آغاز کیا تھا اور وہ پہلے تریپورہ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بھی رہ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button