نیشنل

یوگی آدیتیہ ناتھ کی زندگی پر بنی فلم۔ سنسر بورڈ نے سرٹیفکٹ جاری کرنے سے انکار کردیا

نئی دہلی: اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کی زندگی پر مبنی فلم "اجئے: دی ان ٹولڈ اسٹوری آف اے یوگی” کو سینسر بورڈ کی جانب سے سرٹیفکیٹ دینے سے انکار کر دیا گیا ہے جس کے بعد یہ مسئلہ فلمی صنعت میں موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ فلم کے ہدایت کار اور پروڈیوسر نے اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا ہے۔

 

فلم میں یوگی آدتیہ ناتھ کے کردار کا نام اجئے موہن سنگھرکھا گیا ہے جسے اداکار اننتھ جوشی نے نبھایا ہے۔ جب یہ فلم سینسر بورڈ کے پاس بھیجی گئی تو بورڈ نے سرٹیفکیٹ دینے سے انکار کرتے ہوئے فلم کو کلیئر کرنے سے انکار کر دیا۔

 

اس پر فلم سازوں نے بامبے ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ عدالت نے جمعہ کو سماعت مقرر کی ہے۔ پٹیشن داخل کرتے وقت عدالت نے سینسر بورڈ سے چند اہم سوالات کیے۔ فلم کے ہدایت کاروں نے عدالت کو بتایا کہ فلم گذشتہ آٹھ سال سے مقبول ایک ناول پر مبنی ہے، جس پر کبھی کوئی اعتراض درج نہیں کیا گیا۔

 

عدالت نے سوال اٹھایا کہ جب کتاب پر کوئی اعتراض نہیں تو اسی کتاب کی بنیاد پر بنی فلم کو سینسر سرٹیفکیٹ سے کیوں روکا جا رہا ہے؟ نیز عدالت نے استفسار کیا کہ اگر کتاب نے منفی اثرات نہیں ڈالے تو فلم کیسے منفی اثر ڈال سکتی ہے؟ اس پر عدالت نے سینسر بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کی۔

 

فلم سازوں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سینسر بورڈ کے اراکین نے پوری فلم دیکھے بغیر صرف ٹریلر کی بنیاد پر سرٹیفکیٹ دینے سے انکار کر دیا۔فلم کے ہدایت کار رویندر گوتم*ہیں اور یوگی آدتیہ ناتھ کے گرو مہنت کے کردار میں معروف اداکار پریش راول نے اداکاری کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button