تلنگانہ
حیدرآباد کے بنجارہ ہلز میں سڑک دھنس گئی

حیدرآباد کے بنجارہ ہلز روڈ نمبر 1 پر واقع مہیشوری چیمبر کے سامنے سڑک پر ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا۔
آج صبح جب مہیشوری چیمبر کو پانی سپلائی کرنے کے لیے ایک واٹر ٹینکر وہاں پہنچا تو اچانک سڑک دھنس گئی۔ بارش کی وجہ سے نالے کے اوپر بنی سڑک کمزور ہو چکی تھی
جس کے باعث ٹینکر نالے میں دھنس گیا۔ حکام نے بتایا کہ ٹینکر تقریباً 10 ہزار لیٹر پانی لے جا رہا تھا۔