پاکستانی کرکٹر حیدر علی عصمت ریزی کے الزام میں گرفتار – لندن پولیس کی کارروائی

پاکستانی کرکٹ میں ایک اور بڑا ہلچل مچانے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ پاکستانی کرکٹر حیدر علی ایک نئے تنازعہ میں پھنس گئے ہیں۔ انہیں حال ہی میں پولیس نے عصمت ریزی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
اطلاعات کے مطابق حیدر علی پر جنسی زیادتی کے الزامات عائد ہوئے ہیں اور اس سلسلے میں گریٹر مانچسٹر (برطانیہ) کی پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔ کہا جا رہا ہے کہ برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے ساتھ حیدر علی نے جنسی زیادتی کی متاثرہ خاتون کی شکایت پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حیدر علی کو گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔ یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا۔
خبر سامنے آتے ہی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حیدر علی کو فوری طور پر معطل کر دیا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے۔ حیدر علی کی گرفتاری کے حوالے سے مزید تفصیلات ابھی سامنے آنا باقی ہیں۔
واضح رہے کہ 24 سالہ حیدر علی نے یکم ستمبر 2020 کو بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھا تھا۔ انہوں نے پہلا ون ڈے میچ زمبابوے کے خلاف کھیلا جبکہ انگلینڈ کے خلاف اپنے کیریئر کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا۔ تاہم 2022 کے بعد سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں زیادہ مواقع نہیں دیے۔