پروفیسر وینکٹا راجیہ کےدیہانت پر کے کویتا کا اظہارِ رنج و ملال

پروفیسر وینکٹا راجیہ کےدیہانت پر کے کویتا کا اظہارِ رنج و ملال
صدر تلنگانہ جاگروتی و رکن قانون ساز کونسل بی آر ایس کلواکنٹلہ کویتا نے پروفیسر ٹی وینکٹا راجیہ کے دیہانت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے تعزیتی پیام میں کہا کہ پروفیسر راجیہ کا دیہانت تلنگانہ کے بی سی سماج کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔
کویتا نے کہا کہ پروفیسر وینکٹا راجیہ نے تلگو، انگریزی، یوگا اور میڈیٹیشن جیسے مختلف علمی و سماجی شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دیں، جو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ وہ ہمیشہ اس بات کے لئے کوشاں رہے کہ پسماندہ طبقات (بی سی) سیاسی میدان میں اپنی جگہ بنائیں اور ان کے لئے جدوجہد کرتے رہے۔ ان کا سیاسی سفر اور عوامی زندگی بی سی سماج کے لئے حوصلہ افزا اور تحریک دینے والا رہا۔
انہوں نے کہا کہ پروفیسر راجیہ نہ صرف ایک معلم اور سماجی رہنما تھے بلکہ ایک ایسے شخص تھے جنہوں نے پسماندہ طبقات کے حقوق کے لئے ہر میدان میں آواز بلند کی۔ ان کی جدوجہد اور خدمات ہمیشہ آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ رہیں گی۔ کلواکنٹلہ کویتا نے آخر میں دعا کی کہ آنجہانی کی روح کو سکون نصیب ہو اور ان کے اہل خانہ کو اس صدمے کو برداشت کرنے کا حوصلہ عطا ہو۔ انہوں نے آنجہانی کے خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔