تلنگانہ
پانی کے گڑھے میں تین معصوم بچے غرق – بچوں کو بچانے کی کوشش میں خاتون بھی فوت – تلنگانہ کے آصف آباد ضلع میں واقعہ

تلنگانہ کے آصف آباد ضلع کے وانکیڈی منڈل کے دھابہ گاؤں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں پانی کے گڑھے میں ڈوبنے سے خاتون سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔ جن میں تین بچے بھی شامل ہیں
تفصیلات کے مطابق 35 سالہ نرملا بائی کھیت کے کام کے لئے جاتے ہوئے اپنے بیٹے 12 سالہ گنّو اور دوسرے خاندان کی دو بچیوں 9 سالہ مہیشوری اور 9 سالہ ششی کلا کو ساتھ لے گئی۔ کھیلتے کھیلتے تینوں بچے قریب کے نالے میں جا پہنچے اور حادثاتی طور پر پانی میں ڈوب گئے۔ بچوں کو بچانے کی کوشش میں نرملا بائی بھی پانی میں بہہ گئی اور جان گنوا بیٹھی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔