تلنگانہ

سماجی تلنگانہ کا حصول ہی ہماراہدف مختلف قائدین اور مجاہدین تلنگانہ کی جاگروتی میں شمولیت۔ کے کویتا کا خطاب

سما جی تلنگانہ کا حصول ہی ہماراہدف

مختلف قائدین اور مجاہدین تلنگانہ کی جاگروتی میں شمولیت۔ کے کویتا کا خطاب

 

 

سابق صدر رنگا ریڈی ضلع لائبریری کارپوریشن ،کانگریس لیڈر پانڈو رنگا ریڈی، انچارج بی ایس پی ملکاجگری اے ستیہ نارائنہ کے علاوہ کئی دیگر تلنگانہ تحریک کے مجاہدین نے تلنگانہ جاگروتی میں شمولیت اختیار کی

 

۔ اس موقع پر صدر تلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے تحریک کے دنوں میں ایک ساتھ کام کیا اور ریاست کو حاصل کرنے والی وننگ ٹیم(winning team) کے طور پر تاریخ میں نام درج کروایا۔انہوں نے کہا کہ آج ہمارے سامنے صرف ایک ہی مقصد سماجی تلنگانہ کا حصول ہے۔ نئی ریاست میں جہد کار، شہیدوں کے خاندان، نوجوان اور خواتین سب خوشحال رہیں، یہی ہماری جدوجہد کا ہدف ہے۔ ہم عزتِ نفس کے ساتھ ترقی یافتہ سماج کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ اسی نئے مقصد کے تحت پرانے جہد کاروں کا دوبارہ اتحاد عمل میں آ رہا ہے۔

 

کویتا نے کہا کہ پرانے ساتھیوں کے ایک ہونے سے تلنگانہ کے عوام یہ جان سکیں گے کہ ہماری طاقت کیا ہے۔ اس قسم کی یکجہتی کے ذریعہ سماج کے لئے بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے پانڈو رنگا ریڈی کے عزم و حوصلہ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے عوام ان کی قربانیوں اور جدوجہد سے واقف ہیں۔ ان پر کئی مقدمات درج ہوئے لیکن وہ ہر مرحلے میں تحریک کا اہم حصہ رہے۔ جب ان کے بھائی یادیا شہید ہوئے تو وہ بےحد جذباتی ہو گئے لیکن پھر بھی ہمت نہیں ہاری اور حیدرآباد و رنگا ریڈی اضلاع میں تحریک کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔ آج ان کا سماجی تلنگانہ کے مقصد کے لئے شامل ہونا خوش آئند ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی قیمتی قوتیں ہر ضلع میں جاگروتی کے ساتھ جڑ رہی ہیں اور ہم سب کو کھلے دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ جہد کار بھی جہدکاروں کے فورم کے تحت سرگرمیوں میں حصہ لینے آگے آ رہے ہیں اور فنکار بھی اس جدوجہد کی حمایت کر رہے ہیں

 

۔کویتا نے واضح کیا کہ جاگروتی کا اصل مقصد ہمیشہ غریبوں کے حق میں کھڑا ہونا ہے۔ جب قطب اللہ پور میں غریبوں کے مکانات مسمار کئے گئے تو سب سے پہلے جاگروتی ہی ان کے ساتھ کھڑی ہوئی۔ غریبوں کے حامی کے طور پر تلنگانہ جاگروتی آگے بڑھ رہی ہے اور تنظیم میں شامل ہونے والے تمام کارکنوں کو باعزت مقام دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button