تلنگانہ
وی سی سجنار حیدرآباد کے نئے کمشنر پولیس

حیدرآباد ۔ تلنگانہ حکومت نے بڑے پیمانے پر محکمہ پولیس محکمہ میں تقررات اور تبادلے کرتے ہوئے 23 آئی پی ایس عہدیداروں کو تبدیل کردیا ہے۔
اس کے تحت سی وی آنند جو حیدرآباد پولیس کمشنر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے اُن کو ہوم ڈپارٹمنٹ کے پرنسپل سکریٹری کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے جبکہ حیدرآباد کے نئے پولیس کمشنر کی حیثیت سے سجنار کو مقرر کیا گیا ہے۔
سجنار اس وقت آر ٹی سی کے ایم ڈی کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں وہ سابق میں کمشنر پولیس سائبر آباد کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔