تلنگانہ

حیدرآباد کے املی بن بس ڈپو میں موسی ندی کا پانی داخل

حیدرآباد ۔ حیدرآباد میں جمعہ کو ہونے والی شدید بارش کے سبب موسی ندی لبریز ہوگئی جس کے نتیجہ میں موسی رام باغ اور چادر گھاٹ کے چھوٹے پل کے اوپر سے پانی بہہ رہا ہے۔

 

 

موسی ندی لبریز ہوجانے کی وجہ سے مہاتما گاندھی بس اسٹینڈ (ایم جی بی ایس) میں پانی داخل ہو گیا۔ بس اسٹینڈ کے آس پاس کے علاقے جھیل کا منظر پیش کر رہے ہیں جس کی وجہ سے اضلاع کے لیے روانہ ہونے والے مسافرین کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

 

 

اس صورتِ حال کے باعث مسافر وہیں پھنس گئے۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔کل رات میں بھی مسافرین کو ڈی آر ایف کے حکام نے رسیوں کی مدد سے باہر نکالنے میں مدد کی تھی۔ آج بھی ایم جی بی ایس کے احاطے میں پانی جمع ہو جانے کی وجہ سے مسافرین سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button