حیدرآباد سے اضلاع آنے اور جانے والے مسافرین کیلئے ضروری اطلاع

حیدرآباد ۔موسی ندی میں پانی کے شدید بہاؤ کی وجہ سے ایم جی بی ایس بس اسٹیشن میں پانی داخل ہوگیا جس کے نتیجہ میں یہاں سے عارضی طور پر بس خدمات روک دی گئی ہے۔
تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (TSRTC) نے عوام کو اطلاع دی ہے کہ موسی ندی میں پانی کے شدید بہاو کے باعث مہاتما گاندھی بس اسٹیشن (ایم جی بی ایس) کے احاطے میں پانی داخل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے وہاں سے چلنے والی تمام بس خدمات کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔
ٹی ایس آر ٹی سی نے اعلان کیا ہے کہ ایم جی بی ایس سے روانہ ہونے والی بسیں اب حیدرآباد کے مختلف مقامات سے روانہ کی جا رہی ہیں تاکہ مسافروں کو پریشانی نہ ہو۔ بسوں کے نئے عارضی روانگی مقامات درج ذیل ہیں:
عادل آباد، کریم نگر، میدک، نظام آباد جانے والی بسیں جے بی ایس (جوبلی بس اسٹیشن) سے چل رہی ہیں۔ورنگل، ہنمکنڈہ جانے والی سروسیس اپّل کراس روڈ سے دستیاب ہیں۔
سوریہ پیٹ، نلگنڈہ، وجئے واڑہ جانے والی بسیں ایل بی نگر سے روانہ ہو رہی ہیں۔محبوب نگر، کرنول، بنگلورو کی طرف جانے والی سروسیس آرام گھر سے دستیاب ہیں۔
ٹی ایس آر ٹی سی نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ فی الحال ایم جی بی ایس نہ آئیں کیونکہ اسٹیشن میں پانی جمع ہو چکا ہے۔ تمام بسیں متبادل مقامات سے روانہ کی جا رہی ہیں اس لیے مسافروں سے گزارش ہے کہ وہ متعلقہ مقامات سے ہی سفر کا آغاز کریں۔
مزید معلومات یا رہنمائی کے لیے مسافر درج ذیل ہیلپ لائن نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں
📞 **040-69440000**
📞 **040-23450033**