تلنگانہ
حیدرآباد کے شمس آباد ائیرپورٹ پر ایک مسافر کے سامان سے غیر ملکی جنگلی جانور برآمد

حیدرآباد کے شمس آباد ائیرپورٹ پر کسٹمز عہدیداروں نے ایک مسافر کے سامان سے غیر قانونی غیر ملکی جنگلی جانور برآمد کر لئے۔
اطلاعات کے مطابق ہفتہ کی شام انڈیگو کی فلائٹ سے بنکاک سے شمس آباد پہنچنے والے لوکیش جیاچندرن کے رویہ پر شک ہوا جس پر اس کا لگیج چیک کیا گیا۔ تلاشی کے دوران اس کے سامان میں 8 لیڈ چھپکلیاں، ایک گرڈل چھپکلی اور دو سروں والا ایک کچھوا برآمد ہوا۔
عہدیداروں نے ان جانوروں کو ضبط کر کے ملزم کے خلاف وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ بعد ازاں ان جنگلی جانوروں کو دوبارہ ایک اور پرواز کے ذریعہ بنکاک بھیج دیا گیا۔