تلنگانہ
تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کے گروپ-2 امتحانات کے فائنل نتائج جاری

تلنگانہ پبلک سروس کمیشن نے گروپ-2 امتحانات کے فائنل نتائج کو ٹی جی پی ایس سی کے چیئرمین بی وینکٹیشم نے جاری کردئے ۔کل 18 اقسام کی جائیدادوں کے لئے منتخب ہونے والے امیدواروں کی فہرست ٹی جی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر دستیاب کر دی گئی ہے
۔ 783 جائیدادوں میں سے 782 کے لئے امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی ہے جبکہ ایک پوسٹ کو "وِتھ ہیلڈ” رکھا گیا ہے
۔ٹی جی پی ایس سی نے گروپ-2 کا دسمبر 2024 میں تحریری امتحان منعقد کیا تھا۔ اس سال 11 مارچ کو جنرل رینک لسٹ بھی جاری کی گئی تھی، اور اس کے بعد امیدواروں کے سرٹیفیکیٹس کی جانچ بھی مکمل کر لی گئی ہے۔