تلنگانہ

علی مسقطی اور دیگر قایدین کی بی آر ایس میں شمولیت

حیدرآباد کے جوبلی ہلز ضمنی انتخاب کے پیش نظر بی آر ایس میں مختلف جماعتوں کے قایدین کی شمولیتوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔ کانگریس کے سینئر قائد علی مسقطی اور تلگودیشم کی سینئر لیڈر بی شکیلہ ریڈی کے ساتھ ساتھ سندیش ریڈی اور روہیت شرما نے آج بی آر ایس میں شمولیت اختیار کی۔

 

یہ تقریب بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ ٹی آر کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جہاں ٹی آر نے نئے شامل ہونے والے قائدین کو ’’کھنڈوا‘‘ پہنایا اور باقاعدہ طور پر پارٹی میں خوش آمدید کہا۔

 

اس موقع پر عادل آباد کے بی آر ایس سینئر اقلیتی رہنما الحاج محمد یونس اکبانی اور ایم این سرینواس بھی موجود تھے۔ علی مسقطی اور محمد یونس اکبانی کے درمیان پرانا اور گہرا دوستانہ تعلق ہے، اور علی مسقطی کی بی آر ایس میں شمولیت سے کانگریس کو سخت دھچکا لگا۔

 

شمولیت کے موقع پر علی مسقطی اور بی شکیلہ ریڈی نے کہا کہ وہ سابق چیف منسٹر سی آر کی قیادت میں عوامی خدمت کے جذبے کے تحت بی آر ایس میں شامل ہو رہے ہیں۔ ٹی آر نے ان رہنماؤں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سینئر قائدین کی آمد سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔

 

اس تقریب میں سابق وزراء ملا ریڈی، کوپپلا ایشور کے علاوہ بی آر ایس کے دیگر اہم قایدین جیسے راولا چندر شیکھر ریڈی، پی کارتک ریڈی،  راجیو ساگر، تونگا بالو اور دیگر بھی موجودتھے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button