تلنگانہ 
 سرکاری ملازمین کے بقایاجات کی رقم جاری – تلنگانہ حکومت کا فیصلہ

تلنگانہ حکومت نے سرکاری ملازمین کے بقیہ واجبات اور پنچایت راج و آر اینڈ بی محکموں کے زیر التواء بلوں کی رقم جاری کردی ہے۔
محکمہ فینانس نے اکتوبر ماہ کے لیے مجموعی طور پر 1,031 کروڑ روپے جاری کئے۔ ان میں سے 712 کروڑ روپے سرکاری ملازمین کے بقایا جات کی مد میں ہیں، جب کہ پنچایت راج اور آر اینڈ بی محکموں کے 46,956 بلوں کی ادائیگی کے لیے بھی رقم جاری کی گئی۔
ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرم مارک نے محکمہ فینانس کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس کے بعد یہ احکامات جاری کیے۔
 
 


