تلنگانہ
ریاست کی ماہانہ 18 ہزار کروڑ آمدنی اور اخراجات 13 ہزار کروڑ روپے – چیف منسٹر ریونت ریڈی کے حسابات

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ ریاست کو ماہانہ 18 ہزار کروڑ کی آمدنی ہوتی ہے جس میں سے تنخواہیں، سود اور دیگر اخراجات نکالنے کے بعد صرف 5 ہزار کروڑ روپے بچتے ہیں، اس محدود بجٹ میں بھی حکومت فلاحی اسکیموں کو جاری رکھے ہوئے
ہے فیس ری ایمبرسمنٹ کے بقایاجات کے معاملے پر کالجس کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ بقایا جات قسط وار ادا کئے جائیں گے لیکن طلبہ کی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کچھ کالجس غیرقانونی طور پر فیسیں بڑھا کر بعد میں ری ایمبرسمنٹ کا مطالبہ کررہے ہیں، جبکہ کئی تعلیمی ادارے قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ تعلیم کاروبار نہیں، خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالجس بند کرنے سے جو وقت ضائع ہوتا ہے وہ واپس نہیں آتا



