سابق مرکزی وزیر سی۔ ایم۔ ابراہیم کا ریونت ریڈی پر زبردست حملہ — "تاج محل تمہارے باپ نے بنوایا تھا کیا؟”
سابق مرکزی وزیر سی۔ ایم۔ ابراہیم کا ریونت ریڈی پر زبردست حملہ — "تاج محل تمہارے باپ نے بنوایا تھا کیا؟”
تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی کی جانب سے مسلمانوں سے متعلق دئےحالیہ بیان پر کرناٹک کے سینر قائد و سابق مرکزی وزیر سی۔ ایم۔ ابراہیم نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔
ایک ویڈیو میں سی ایم ابراہیم نے کہا کہ ریونت ریڈی، بےوقوفوں کی طرح بات مت کرو! تاج محل تمہارے باپ نے بنوایا تھا کیا؟ اور لال قلعہ تمہارے چچا نے تعمیر کیا تھا کیا؟”
انھوں نے طنزیہ لہجے میں مزید کہا کہ تم کہتے ہو کہ کانگریس کی وجہ سے مسلمانوں کو عزت ملی ہے؟ مسلمانوں کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے، کسی سیاسی پارٹی کی مرہونِ منت نہیں۔”ل
سی۔ ایم۔ ابراہیم نے کانگریس پارٹی کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ "ہر انتخاب کے وقت مسلمانوں کو سبز باغ دکھائے جاتے ہیں، وعدے کئے جاتے ہیں، لیکن پورے نہیں کیے جاتے۔ اگر وعدے پورے نہیں کر سکتے تو اقتدار کی کرسی پر بیٹھنے کے بجائے گھر میں بیٹھ جاؤ۔
ریونت ریڈی کے حالیہ بیانات کے پس منظر میں سی۔ ایم۔ ابراہیم کا یہ ردعمل سیاسی حلقوں میں زبردست بحث کا موضوع بن گیا ہے۔



