تلنگانہ

جوبلی ہلز ضمنی انتخاب کی پولنگ کے دوران کشیدگی — کانگریس اور بی آر ایس کے کارکنوں میں تصادم 

جوبلی ہلز ضمنی انتخاب کی پولنگ کے دوران کشیدگی — کانگریس اور بی آر ایس کے کارکنوں میں تصادم 

 

حیدرآباد: جوبلی ہلز اسمبلی حلقے میں ضمنی انتخاب کے دوران آخری لمحات میں کشیدگی دیکھی گئی۔ اطلاعات کے مطابق کانگریس امیدوار نوین یادو کے والد سری سیلم یادو پر الزام ہے کہ انہوں نے بی آر ایس قائدین پر پولیس کی موجودگی میں حملہ کیا، جو مبینہ جعلی ووٹنگ کو روکنے کی کوشش کر رہے تھے۔

 

عینی شاہدین کے مطابق سری سیلم یادو نے نہ صرف بی آر ایس قائدین کو زد و کوب کیا بلکہ ان پر نازیبا زبان بھی استعمال کی۔ بی آر ایس کارکنوں کا کہنا ہے کہ حکومت ایک حلقے میں پرامن پولنگ کرانے میں بھی ناکام رہی۔

 

مزید بتایا گیا کہ نوین یادو کے حامیوں نے بی آر ایس امیدوار ماگنتی سنیتا پر جوتے دکھاتے ہوئے احتجاج کیا اور ان پر حملے کی بھی کوشش کی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button